Live Updates

ادویات کی قیمتوں میں ازخود50 سے تین سو فیصد اضافہ متعلقہ اداروں کی نااہلی اور بروقت ایکشن نہ لینے کا شاخسانہ ہے ‘ ادویات کی قیمتوں میں اضافے یا کمی کے حوالے سے قانون سازی کی جائے

رہنما تحریک انصاف انجینئر یاسر گیلانی کا بیان

ہفتہ 20 اگست 2016 20:18

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔20 اگست ۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما انجینئر یاسر گیلانی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت کی گڈ گورننس خوردبین سے بھی نظر نہیں آ رہی ملکی اور غیر ملکی فارماسوٹیکل کمپنیوں کی طرف سے ادویات کی قیمتوں میں ازخود50 سے تین سو فیصد اضافہ متعلقہ اداروں کی نااہلی اور بروقت ایکشن نہ لینے کا شاخسانہ ہے جبکہ فارماسوٹیکل کمپنیاں اور ڈاکٹرز وزارت صحت کے متعلقہ اداروں کی نااہلی کے باعث 2ارب روپے ماہانہ تک منافع کما رہے ہیں غریب عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ہے۔

(جاری ہے)

حکومتی نوٹیفکیشن کے بغیر ادویات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ حکمرانوں کی نااہلی کا ثبوت ہے۔ شہریوں پر 2 ارب روپے ماہانہ کا بوجھ ڈال دیا گیا۔ وفاقی وزرات صحت اور ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی ملک میں ادویات کی قیمتوں میں استحکام برقرار رکھنے میں بْری طرح ناکام ہو گئی ہے حکومت اس مافیا کیخلاف سخت اقدامات کرکے اپنی مضبوط رٹ کا تاثر قائم کرے۔ ادویات کی قیمتوں میں اضافے یا کمی کے حوالے سے قانون سازی کی جائے تاکہ فارماسوٹیکل کمپنیاں حکومت کی اجازت کے بغیر ادویات کی قیمتوں میں من مانا اضافہ کرکے غریب شہریوں کی جیبوں پر ڈاکہ نہ ڈال سکیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :