سردار یعقوب کا اپنی مدت صدارت بخیرو خوبی گزارنے پر کالے بکروں کاصدقہ دینے اور تبلیغی چِلہ لگانے کا اعلان

کشمیری عوام آزادی لے کر رہیں گے ،بھارت ان کوزیادہ دیرغلام نہیں رکھ سکتا ، کشمیر کی سالمیت اور تشخص پر بھی داغ نہ لگنے دیا ، ہمیشہ سچ بات کی حمایت کی ، زندگی بھر محنت کی ،غربت ، پسماندگی ا یسے لوگوں کی ترقی کی راہ میں حائل نہیں ہوسکتی جو اپنی مدد آپ پر یقین رکھتے ہیں، آزاد کشمیر میں میڈیکل کالج اور یونیورسٹیاں قائم کرکے آزاد کشمیر، مقبوضہ کشمیر اور گلگت بلتستان کے نوجوانوں کو یکجا کرنے کی خواہش پوری کی، کشمیر ایشو کوہمیشہ اجاگر کرنے کی کوشش کی ، سیاسی زندگی میں ایک دن بھی چھٹی نہیں کی، صدارت کی مدت کامیابی سے مکمل ہونے پر اﷲ کا شکر گزار ہوں ، عوام اور حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کرتا ہوں ، صدقہ کروں گا اور 6 نمبر پڑھوں گا آزادکشمیر کے سبکدوش ہونے والے صدر سردار یعقوب خان کاپنی سوانح عمری ''یعقوب سے یاقوت تک ''کی تقریب رونمائی سے خطاب

ہفتہ 20 اگست 2016 20:00

سردار یعقوب کا اپنی مدت صدارت بخیرو خوبی گزارنے پر کالے بکروں کاصدقہ ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔20 اگست ۔2016ء) آزادکشمیر کے سبکدوش ہونے والے صدر سردار یعقوب خان نے اپنی مدت صدارت بخیرو خوبی گزارنے پر اپنے حلقہ میں جاکر کالے بکروں کا صدقہ کرنے اور بعدازاں تبلیغی چِلہ لگانے کا اعلان کردیا۔وہ ہفتے کو یہاں کشمیر ہاؤس میں اپنی سوانح عمری ''یعقوب سے یاقوت تک ''کی تقریب رونمائی سے خطاب کر رہے تھے اس موقع پر حریت کانفرنس کے کنوئیر غلام محمد صفی نے بھی خطاب کیا۔

واضح رہے کہ 24اگست بدھ کو صدر یعقوب کی مدت صدارت ختم ہورہی ہے جبکہ 25 اگست جمعرات کو نومنتخب صدر سردار مسعود عبداﷲ اپنے منصب کا حلف اٹھائیں گے،صدر یعقوب نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری عوام آزادی لے کر رہیں گے اور بھارت ان کوزیادہ غلام نہیں رکھ سکتا ، کشمیر کی سالمیت اور تشخص پر بھی داغ نہیں لگنے دیا ، ہمیشہ سچ بات کی حمایت کی ، زندگی بھر محنت کی ،غربت ، پسماندگی ا یسے لوگوں کی ترقی کی راہ میں حائل نہیں ہوسکتی جو اپنی مدد آپ پر یقین رکھتے ہیں، آزاد کشمیر میں میڈیکل کالج اور یونیورسٹیاں قائم کرکے آزاد کشمیر، مقبوضہ کشمیر اور گلگت بلتستان کے نوجوانوں کو یکجا کرنے کی خواہش پوری کی، بیرون ملک دوروں کے ذریعے کشمیر ایشو کو اجاگر کرنے کی کوشش کی ، سیاسی زندگی میں ایک دن میں چھٹی نہیں کی، صدارت کی مدت کامیابی سے مکمل ہونے پر اﷲ کا شکر گزار ہوں اور عوام اور حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کرتا ہوں ، صدقہ کروں گا اور 6 نمبر پڑھوں گا۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو صدر آزاد کشمیر سردار محمد یعقوب خان کی خود نوشت سوانح حیات ’’ یعقوب سے یاقوت تک ‘‘ کی تقریب رونمائی کشمیر ہاؤس میں منعقد ہوگی۔ تقریب کے مہمان خصوصی حریت رہنما غلام محمد صفی تھے۔ سردار یعقوب نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کتاب میں عملی زندگی حالات پر روشنی ڈالی ہے، کشمیر کی عوام کو پیغام دیا ہے کہ وہ اپنے آپ کو غلام مت سمجھیں اور ہندوستان کو بھی پیغام دینا ہے کہ کشمیری آزادی لے کر رہیں گے۔

کامیابی سے مدت پوری ہونے پر اﷲ کا شکر گزار ہوں، عوام اور حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔کوئی شخص انگلی نہیں اٹھا سکتا،کرپشن سے پاک وقت گزارا کامیاب مدت گزارنے پر صدقہ کروں گا اور 6نمبر بھی پڑھوں گا،ہمیشہ سیاسی قائدین اور محترم شخصیات کو عزت دی اور احترام کیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے غلام محمد صفی نے کہا کہ سردار یعقوب نے اپنی سوانح حیات میں اپنی زندگی کے تمام حالات چھاپ دیئے اور کچھ نہیں چھپایا،حریت کانفرنس نے جب بھی ان کو کسی کانفرنس یا اجلاس کیلئے طلب کیا وہ تمام مصروفیات چھوڑ کر حاضر ہوئے،مسئلہ کشمیر کیلئے ہمیشہ پرعزم رہے اور ہر وقت تیار رہتے ہیں،مسئلہ کشمیر کے حوالے سے اور غریب عوام کیلئے ان کے دل میں بڑا درد ہے،ان کے ساتھ مسئلہ کشمیر کے حوالے سے بین الاقوامی کانفرنسوں میں شرکت کا موقع مل،۔

انہوں بھرپور انداز میں بیرون ممالک میں کشمیر ایشو کو اجاگر کرنے کیلئے کردار ادا کیا،سیاست میں فہم و فراست اور رواداری کا مظاہرہ کیا،آکسفورڈ،کیمبرج اور جدید تعلیمی اداروں میں پڑھنے والے دیکھتے رہ گئے یہ ٹاٹ والے سکول سے پڑھ کر صدر بن گئے،اپنی سیاست کو خدمت کا نام دیا اور سیاست کو تجارت کیلئے استعمال نہیں کیا۔تقریب سے ممبر قانون ساز اسمبلی جعفر چغتائی،وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر حبیب الرحمن،سابق ممبر قانون ساز اسمبلی شمشاد عزیز،سینئر صحافی مجید اصغر،سابق وزیر فرزانہ یعقوب،سید اکرام شاہ،فاروق تبسم اور کشمیر جرنلسٹ فورم کے صدر اعجاز احمد عباسی نے بھی خطاب کیا۔