امریکی شہری میتھیو بیرٹ اور افغان شہری نانی خیل کو ملک بدر کر دیا گیا
میتھیو کی پاکستانی بیوی بھی ہمراہ روانہ ، افغان شہری ناروے حکام کو مطلوب تھا
ہفتہ 20 اگست 2016 19:26
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔20 اگست ۔2016ء) پاکستان نے امریکی شہری میتھیو بیرٹ اور افغان شہری نانی خیل کو ملک بدر کر دیا، میتھیو بیرٹ کو جمعہ کی شب اسلام آباد سے لاہور منتقل کر دیا گیا تھا، میتھیو کی پاکستانی بیوی بھی ہمراہ روانہ ہو گئی، افغان شہری ناروے حکام کو مطلوب تھا، تفصیلات کے مطابق پاکستان نے گزشتہ روز2غیر ملکیوں کو ملک بدر کر دیا ہے، امریکی شہری میتھو بیرٹ کو 6اگسٹ کو بے نظیر ایئرپورٹ اسلام آباد سے جعلی سفری دستاویزات کی وجہ سے گرفتار کیا گیا تھا جبکہ میتھیو بیرٹ کانام بلیک لسٹ میں بھی شامل تھا، اس کے علاوہ امریکی شہری کو 2011میں فتح جنگ میں حساس مقام میں داخل ہونے اور سیکیورٹی اہلکاروں سے ہاتھا پائی کرنے پر گرفتار کیا گیا تھا، 3ماہ جیل میں رہنے کے بعد سپریم کورٹ کے حکم پر امریکی شہری کو ملک بدر کرکے نام بلیک لسٹ کر دیا گیا تھا، پانچ سال کے عرصہ کے بعد میتھو نے دوبارہ پاکستان آنے کو کوشش کی جس کے لیے اس نے جعلی ویزے اور دیگر جعلی سفری دستاویزات کا سہارا لیا تھا، ایئرپورٹ پر بلیک لسٹ کی نشاندھی ہونے پر گرفتاری عمل میں لائی گئی بعدازاں عدالت کے ذریعے ریمانڈ اور پھر جیل منتقل کیا گیا جمعہ کی شب میتھو بیرٹ کو اسلام آباد سے لاہور منتقل کیا گیا جیاں سے ہفتہ کی صبح پی کے771پرواز کے ذریعے امریکی شہری کو ملک بدر کر دیا گیا، واضح رہے کے امریکی شہری میتھو بیرٹ نے عدالت کو بتایا تھا کہ اس نے پاکستان میں شادی کر رکھی ہے اور اس کے 2بچے بھی ہیں، جبکہ میتھو بیرٹ کے پاکستانی سسر ایک معروف بیرسٹر بھی ہیں، اس لیے وہ اپنے گھروالوں سے ملنے پاکستان آیا ہے، پاکستان نے امریکی شہری کا پرانا ریکارڈ دیکھتے ہوئے اور جعلی کاغذات کے ذریعے پاکستان داخلے کی کوشش کے پیش نظر امریکی شہری کی پاکستانی بیوی کو بھی امریکہ جانے کی اجازت دیدی ہے، جبکہ ہفتہ کے روز بے نظیر ایئرپورٹ اسلام آباد سے ایک افغان شہری نانی خیل کو بھی ملک بدر کر دیا گیا ہے، افغان شہری نانی خیل ناروے حکام کو مطلوب تھا، پاکستان نے نانی خیل کو انٹرپول کے ذریعے ملک بدر کیا۔
مزید اہم خبریں
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ، امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان کا تقریب سے خطاب
-
یہ تاثر غلط ہے کہ نواز شریف کا وزیراعظم بننے کا راستہ شہباز نے روکا ،سینیٹر عرفان صدیقی
-
پاکستان خطے میں ہمارااہم شراکت دار ہے ،تعاون مزید مضبوط کرینگے ،امریکہ
-
بھارت: بی جے پی کے اکلوتے مسلم اُمیدوار کون ہیں؟
-
قانون نافذ کرنے والے اداروں کی یونیفارم پہننا خلافِ قانون ہے،بیرسٹر سیف
-
مریم نواز کا پولیس یونیفارم پہننا معاملہ،اندراج مقدمہ کی درخواست پر پولیس سے جواب طلب
-
گھیراوٴ جلاوٴ اور مار دھاڑ کی گندی سیاست نہیں چل سکتی ہے، سعدرفیق
-
سٹاک مارکیٹ کی تیزی معاشی استحکام کی علامت ہیں،محمد اورنگزیب
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.