وفاق روزانہ خیبرپختونخوا کی 600 میگا واٹ بجلی چوری کر رہا ہے، اپناحق غصب نہیں کرنے دینگے، 10روز کی ڈیڈ لائن دیتے ہیں: پرویزخٹک

muhammad ali محمد علی ہفتہ 20 اگست 2016 19:00

وفاق روزانہ خیبرپختونخوا کی 600 میگا واٹ بجلی چوری کر رہا ہے، اپناحق ..

پشاور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔20اگست2016ء) پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ وفاق کو اپنا حق غصب نہیں کرنے دینگے 10روز کی ڈیڈ لائن دیتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلی خیبرپختونخواہ پرویز خٹک کی جانب سے وفاقی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ وفاق روزانہ خیبرپختونخوا کی 600 میگا واٹ بجلی چوری کر رہا ہے۔ وفاق کو اپنا حق غصب نہیں کرنے دینگے۔ وفاقی کو 10 روز کی ڈیڈ لائن دیتے ہیں کہ ہمیں ہمارا حق دیا جائے ورنہ شدید احتجاج کا راستہ اختیار کیا جائے گا۔ بجلی کے معاملے پر صوبے کےحق سے کسی صورت دستبردار نہیں ہونگے۔

متعلقہ عنوان :