مسلم لیگ ن کے وفد کی ایم کیو ایم کے بھوک ہڑتالی کیمپ آمد، تحفظات وزیر اعظم تک پہنچانے کی یقین دہانی

muhammad ali محمد علی ہفتہ 20 اگست 2016 18:51

کراچی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔20اگست2016ء) مسلم لیگ ن کے وفد کی ایم کیو ایم کے بھوک ہڑتالی کیمپ آمد ہوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں ایم کیو ایم کی جانب سے کارکنوں کی گرفتاری کیخلاف کیے جانے والا احتجاج جاری ہے۔

(جاری ہے)

اس دوران مسلم لیگ ن کے وفدنے ایم کیو ایم کے بھوک ہڑتالی کیمپ کا دورہ کیا ہے۔ وفد میں سینیٹر نہال ہاشمی ، سینیٹرسلیم ضیاء، اسماعیل راہو،دیگر رہنما شامل تھے۔ مسلم لیگ ن کے وفد نے ایم کیو ایم کی قیادت کو تحفظات وزیراعظم تک پہنچانے کی یقین دہانی کروائی ہے۔