مسئلہ کشمیر کا مسئلہ بین الاقوامی تنازع ہے ،اس پر اقوام متحدہ کی قراردادیں موجود ہیں،مقبوضہ کشمیر میں ہونیوالے مظالم کا ازالہ ہونا چاہیے ، مسئلہ کشمیر کاحل اقوام متحدہ کی ذمہ داری ہے،سیکرٹری جنرل او آئی سی نے مقبوضہ کشمیر میں جانی نقصان پرافسوس کا اظہار کیاہے ،ترجمان دفترخارجہ نفیس ذکریا کا بیان

ہفتہ 20 اگست 2016 18:32

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔20 اگست ۔2016ء) ترجمان دفترخارجہ نفیس ذکریا نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کا مسئلہ بین الاقوامی تنازع ہے اور مقبوضہ کشمیر پر اقوام متحدہ کی قراردادیں موجود ہیں،مقبوضہ کشمیر میں ہونیوالے مظالم کا ازالہ ہونا چاہیے ،اقوام متحدہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ مسئلہ کشمیر حل کریں،سیکرٹری جنرل او آئی سی نے مقبوضہ کشمیر میں جانی نقصان پرافسوس کا اظہار کیا ہے ۔

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق ہفتہ کو ترجمان دفترخارجہ نفیس ذکریا نے اپنے بیان میں کہا کہ سیکرٹری جنرل او آئی سی 2روزہ دورے پر اسلام آباد میں ہیں اور مشیرخارجہ نے سیکرٹری جنرل او آئی سی کا اسقبال کیا،مشیرخارجہ اور سیکرٹری جنرل او آئی سی کی ملاقات میں کشمیر کی حالیہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور افغانستان میں امن سے متعلق بات چیت کی گئی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سیکرٹری جنرل نے مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اٹھایاجائے،عالمی برادری نے مقبوضہ کشمیر میں مظالم پر تشویش کا اظہار کیا اور بانکی مون نے مقبوضہ کشمیر میں جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا،کشمیر کا مسئلہ بین الاقوامی تنازع ہے اور مقبوضہ کشمیر پر اقوام متحدہ کی قراردادیں موجود ہیں،مقبوضہ کشمیر میں ہونیوالے مظالم کا ازالہ ہونا چاہیے،اقوام متحدہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ مسئلہ کشمیر حل کرے۔