کراچی ، پولیس نے سانحہ 12مئی میں ملوث ملزموں کی حتمی فہرست تیار کرنے کا فیصلہ کر لیا

ہفتہ 20 اگست 2016 17:18

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 اگست ۔2016ء) کراچی پولیس نے سانحہ 12مئی2007 میں ملوث ملزموں کی حتمی فہرست تیارکرنے کا فیصلہ کرلیاہے، سابق ٹاؤن ناظمین کو بھی شامل تفتیش کیا جائے گا،ایس ایس پی انوسٹی گیشن ملیر کے مطابق گرفتار ملزموں سے حاصل کردہ شواہد جلد عدالت میں پیش کریں گے۔تفصیلات کے مطابق سانحہ بارہ مئی کی تحقیقات میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔

ایس ایس پی ملیر راؤ انوارنے کہا ہے کہ سانحے کی تفتیش کے لیے وسیم اختر سمیت 7ملزموں کو گرفتار کیا گیا ہے ،مزید 47 ملزموں کے نام حاصل کرلئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ بارہ مئی کو قتل و غارتگری کی زد میں آنے والے ٹاؤنز کے سابق ناظمین سے بھی تفتیش کی جائے گی۔دوسری جانب سانحہ بارہ مئی کی تفتیشی ٹیم کے سربراہ ملک الطاف نے کہاہے کہ گرفتار افراد سے حاصل شواہد جلد عدالت میں پیش کئے جائیں گے۔

ایس ایس پی انوسٹی گیشن کے مطابق تفتیشی ٹیم کسی سیاسی دباؤ کو خاطر میں نہیں لائے گی۔ایس ایس پی انوسٹی گیشن نے بتایا کہ دو ماہ قبل چھینا گیا کاسمیٹکس کا ٹریلر عزیزآباد سے برآمد کرلیا گیا، ایک ملزم کو کراچی، دوسرے کو پشاور سے گرفتار کیا گیا، ملزم کی نشاندہی پر مسروقہ سامان بھی تحویل میں لیلیا۔

متعلقہ عنوان :