ڈاکٹر عاصم کے ویڈیو بیان پر سندھ حکومت کو خط

خط کے جواب میں سندھ حکومت نے ایس پی گلشن اقبال ڈاکٹر فہد کو انکوئری آفیسر مقرر کردیا

ہفتہ 20 اگست 2016 17:16

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 اگست ۔2016ء) قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے حکومت سندھ کو ڈاکٹر عاصم کا ویڈیو بیان میڈیا پر نشر ہونے سے متعلق تحقیقات کیلیے خط لکھاہے۔

(جاری ہے)

قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے ڈاکٹر عاصم کا ویڈیو بیان میڈیا پر نشر ہونے سے متعلق حکومت سندھ کو تحقیقات کے لئے خط لکھ دیا ہے ،جس میں کہا گیا ہے کہ انڈر ٹرائل ملزم کا ویڈیو بیان کیسے میڈیا پر جاری ہوا،اس کی تحقیقات کی جائیں۔

خط کے جواب میں سندھ حکومت نے ایس پی گلشن اقبال ڈاکٹر فہد کو انکوئری آفیسر مقرر کردیا ہے۔ ڈاکٹر فہد نے انسدا دہشت گردی کی عدالت سے ڈاکٹر عاصم سے تفتیش کی اجازات مانگ لی ہے۔عدالت نے17ستمبر کے لیے اسپیشل پبلک پراسکیوٹرودیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے انکوئری آفیسر کو تفتیش کی اجازت دیدی۔