کراچی کی ایک شخصیت جلدپیپلزپارٹی میں شامل ہوجائے گی، منظور وسان

گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس دسمبر تک ختم ہوجائے گا،میرے خواب سچے ثابت ہورہے ہیں،وزیر صنعت و تجارت پیر صدر الدین شاہ راشدی کب پیپلزپارٹی میں شامل ہوں گے اس کا ابھی نہیں پتہ ہے ،صوبائی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 20 اگست 2016 17:16

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 اگست ۔2016ء) سندھ کے وزیر صنعت منظورحسین وسان نے کہا ہے کہ گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس دسمبر تک ختم ہوجائے گا ۔جی ڈی اے کے اکثر رہنما پیپلزپارٹی میں شامل ہوجائیں گے جبکہ کچھ رہنما تحریک انصاف میں بھی جائیں گے ۔میرے خواب سچے ثابت ہورہے ہیں ۔جلد کراچی کی ایک اہم سیاسی شخصیت پیپلزپارٹی میں شامل ہوجائے گی ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے منظور حسین وسان نے کہا کہ غوث علی شاہ کیلئے پیپلز پارٹی کے سوا کوئی اور جگہ نہیں ہے،جلد ہی کراچی کی ایک شخصیت پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرے گی ۔منظور وسان نے کہا کہ سانگھڑاور ٹھٹھہ سے بھی کئی شخصیات پیپلز پارٹی میں شامل ہوں گی جبکہ گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس دسمبر میں ختم ہوجائے گا ۔انہوں نے کہا کہ پیر صدر الدین شاہ راشدی کب پیپلزپارٹی میں شامل ہوں گے اس کا ابھی نہیں پتہ ہے ۔

متعلقہ عنوان :