مکہ:چائینہ کا شہری سائیکل پر 8000کلومیٹر کا سفر طے کر کے حج کرنے مکہ پہنچ گیا

ہفتہ 20 اگست 2016 17:09

مکہ:چائینہ کا شہری سائیکل پر 8000کلومیٹر کا سفر طے کر کے حج کرنے مکہ پہنچ ..

مکہ: (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔20 اگست 2016ء): گزشتہ سال پاکستانی شہری کراچی سے پیدل سفر کرکے مکہ پہنچا اور حج کے تمام مناسک ادا کیئے ۔ لیکن اس سال پاکستان کے ہمسایہ ملک چائینہ کے مسلم اکثریتی علاقے سنکیانگ سے ایک مسلم شہری نے کچھ عرصہ قبل سائیکل پر حج پر جانے کا قصد کیاتھا۔

(جاری ہے)

چائینز مسلم شہری تقریباََ 8000کلومیڑ لمبا سفر کر گزشتہ روز سعودی عرب کے شہر مکہ پہنچ گیاہے ۔

سعودی عرب پہنچنے پر سعودی شہریوں کی بڑی تعداد اور سعودی عرب میں موجود چائینز سفارتخانے کے اہلکاروں نے اس کا استقبال کیا۔ چائینز شہری نے تمام مشکلات کے ہوتے ہوئے بھی اپنے سفر کو یاد گارقرار دیا ۔ اور اب وہ حج کر کے وطن واپس لوٹے گا۔ چائینز سائیکل سوار نے سعودی شہریوں کی طرف سے اپنے ساتھ اچھے سلوک پر ان کا شکریہ ادا کیا۔