پنجاب یونیورسٹی ہیلی کالج آف بینکنگ اینڈ فنانس کے زیر اہتمام جاب فیئر کا انعقاد

ہفتہ 20 اگست 2016 16:49

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 اگست ۔2016ء) پنجاب یونیورسٹی ہیلی کالج آف بینکنگ اینڈ فنانس کے زیر اہتمام میزان بینک (لمیٹڈ) کے اشتراک سے طلبہ کیلئے جاب فیئر کا انعقاد کیا گیا جس میں میزان بینک سے مہدی عباس، عاصم حسین اور مزمل حسین جبکہ پنجاب یونیورسٹی سے ہیلی کالج آف بینکنگ اینڈ فنانس پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر مبشر منور خان، فدا حسین بخاری ، فیکلٹی ممبران اور طلبہ نے شرکت کی۔

اس موقع پر مہدی عباس نے پاکستانی بینک انڈسٹری بارے جائزہ پیش کیا۔

(جاری ہے)

بعد ازاں کالج کے 130طلبہ کے انٹر ویوز لیے گئے اور متعدد طلبہ کو موقع پر ہی شارٹ لسٹ یا سلیکٹ کر لیا گیا۔ میزان بینک (لمیٹڈ) کے ٹیم لیڈر مہدی عباس نے کالج میں معیاری تعلیم کے لئے پرنسپل ڈاکٹر مبشر منور کی کاوشوں کی تعریف کی ۔ اپنے خطاب میں ڈاکٹر مبشر نے اداروں کی ترقی کیلئے باہمی روابط کو فروغ دینے اور مضبوط کرنے کی ضرورت پر زور ینے کے ساتھ ساتھ تقریب کو طلبہ کے مستقبل کیلئے سود مندقرار دیا۔ بہترین تقریب کے انعقاد پر طلبہ نے کالج پرنسپل کی تعریف کی اور ان کے اقدامات کو سراہا۔

متعلقہ عنوان :