الیکشن کمیشن کی ہدایت پر خیرپور کے آٹھوں تعلقوں میں نئے بننے والے قومی شناختی کارڈوں کی تصدیق کا عمل جاری

ہفتہ 20 اگست 2016 16:47

خیرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 اگست ۔2016ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن آفس خیرپور کی جانب سے ضلع خیرپور کے آٹھوں تعلقوں میں 2015 تا اگست2016 تک نئے بننے والے قومی شناختی کارڈوں کی تصدیق کا عمل جاری ہے جو 29 اگست تک جاری رہے گا قومی شناختی کارڈوں کی تصدیق کے لیے 621 پرائمری ٹیچرز ویریفائنگ آفیشلز کے طور پرگھر گھر جاکر تصدیق کررہے ہیں ان خیالات کا اظہار الیکشن کمیشن آفیسرخیرپور ظہیر احمد سہتو نے اپنے دفتر میں اسٹیک ہولڈرز کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

ظہیر احمد سہتو نے بتایا کہ تصدیق کا عمل 29 اگست تک جارہ رہے گا جس کے بعد 20 ستمبر سے 10 اکتوبر تک 21 روز کے لیے نادرا کے تعاون سے ایک ڈسپلے سینٹر الیکشن کمیشن آفس خیرپور، ایک ڈسپلے سینٹر گورنمنٹ ناز پائلٹ ہائی اسکول میں اور اسی طرح ضلع کے آٹھوں تعلقوں کے تعلقہ ایجوکیشن آفس میں ڈسپلے سینٹر قائم کیے جائیں گے جہاں تصدیق ہونے والے قومی شناختی کارڈوں میں نام کی درستگی، ولدیت اور پتوں کی تبدیلی کے حوالے سے سفارشات پر کام کیا جائے گا ، ظہیر احمد سہتو نے اسٹیک ہولڈرز کو مشورہ دیا کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں ووٹرز اور عوام میں شعور بیدار کریں کہ وہ اس عمل کے دوران عملے کیساتھ تعاون کریں تاکہ آئندہ عام اور بلدیاتی انتخابات میں کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔

متعلقہ عنوان :