لاہور ائیرپورٹ پر 12سالہ بچے کے ای سی ایل میں نام کے ڈرامے کا ڈراپ سین ہوگیا

کچھ سال پہلے دانیال خان کے والدین میں جھگڑا ہوا تھا ،ماں نے بیٹے کا نام ای سی ایل میں ڈلوادیاتھا

ہفتہ 20 اگست 2016 16:44

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 اگست ۔2016ء) لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر ای سی ایل میں نام شامل ہونے کے باعث روکے جانے والے 12 سالہ بچے کے کیس کا ڈراپ سین ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق دانیال خان نامی 12سالہ بچہ ابوظہبی سے اپنے خاندان کے ہمراہ لاہور پہنچا تھا کہ اس دوران امیگریشن حکام نے اسے یہ کہہ کر روک لیا کہ اس کا نام ای سی ایل میں ہے ۔

(جاری ہے)

امیگریشن حکام نے بچے کو فوری طور پر ایف آئی اے حکام کے حوالے کردیا جنہوں نے معاملے کی تفتیش کی ۔دوران تفتیش انکشاف ہوا کہ کچھ سال پہلے دانیال خان کے والدین میں جھگڑا ہوا تھا اور اس کی ماں نے اس خطرے کے پیش نظر کہ کہیں اس کا شوہر بچے کو لے کر بیرون ملک فرار نہ ہوجائے بیٹے کا نام ای سی ایل میں ڈلوادیاتھا۔ بچے کا نام ای سی ایل میں ہونے کے معاملے کا ڈراپ سین ہونے کے بعد ایف آئی اے حکام نے بچے کے والد کی شخصی ضمانت پر اسے رہا کردیا۔

متعلقہ عنوان :