باکمال لوگ لاجواب سروس، پی آئی اے نے مسافروں کو پریمئیر سروس کا جھانسہ دے دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 20 اگست 2016 16:40

باکمال لوگ لاجواب سروس، پی آئی اے نے مسافروں کو پریمئیر سروس کا جھانسہ ..

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔20اگست2016ء) : با کمال لوگ اور لا جواب سروس کا راگ الاپنے والی قومی ائیر لائن کا ایک اور کارنامہ سامنے آگیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پی آئی اے انتظامیہ نے مسافروں کو پریمئیر سروس تو نہیں دی لیکن بوئنگ 777 کو ہی مسافروں کے لیے پریمئیر بنا دیا۔ لندن سے آنے والی پی آئی اے کی پرواز میں مسافروں کی موجیں لگ گئیں۔

(جاری ہے)

بوئنگ طیارے میں 350 مسافروں کی گنجائش تھی لیکن طیارے میں محض 90 افراد سوار تھے۔ پی آئی اے انتظامیہ نے بوئنگ 777 کی خالی سیٹوں کو ہی بیڈ بنا دیا اور مسافر خواب خرگوش کے مزے لیتے ہوئے پاکستان پہنچے۔ اسلام آباد سے پہلے پرواز کو کراچی اتارنے پر ائیر پورٹ اوورسیز کاؤنٹر خالی ہونے کے سبب مسافروں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ مسافروں کا کہنا تھا کہ قومی ائیر لائن کا بیڑا غرق کیا جا چکا ہے، جبکہ انتظامیہ بھی مسافروں کی درست رہنمائی نہیں کرتی۔

متعلقہ عنوان :