کوہاٹ،شکردہ میں نامعلوم افراد کی گاڑی پر فائرنگ ، باپ بیٹے سمیت 4 افراد قتل ، تین شدید زخمی

ہفتہ 20 اگست 2016 15:27

کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔20 اگست ۔2016ء) شکردہ میں نامعلوم افراد نے گاڑی پر فائرنگ کرکے باپ بیٹے سمیت 4 افراد کو قتل کردیا اور تین افراد کو شدید زخمی کردیا گیا،نامعلوم افراد جاعہ وقوع سے فرار ہوگیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو شکردہ میں نامعلوم افراد نے گاڑی پر فائرنگ کرکے باپ بیٹے سمیت 4 افراد کو قتل کردیا اور تین افراد کو شدید زخمی کردیا گیا،نامعلوم افراد فائرنگ کے بعد جاعہ وقوع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا،پولیس ذرائع کے مطابق جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا اور نامعلوم افرا دکے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔