قومی یکجہتی کشمیرواستحکام پاکستان کانفرنس24اگست کو لا ہور میں ہوگی

کانفرنس میں مذہبی وسیاسی جماعتوں کے قائدین ،علماء ومشائخ عظام،اسکالرز سمیت ملک کی نامور شخصیات شرکت کرینگی

ہفتہ 20 اگست 2016 15:23

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 اگست ۔2016ء) تحفظ ناموس رسالت محاذ کے زیر اہتمام”قومی یکجہتی کشمیرواستحکام پاکستان کانفرنس“ 24اگست بروزبدھ کو ایوان اقبال ایجرٹن روڈلاہورمیں منعقدہوگی۔جس کی صدارت شیخ الحدیث صاحبزادہ پیر رضائے مصطفی نقشبندی کریں گے جبکہ کانفرنس میں ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر زبیرالوری(مرکزی صدر جمعیت علماء پاکستان)صاحبزادہ حامدرضا (چیئرمین سنی اتحاد کونسل)پیر اعجازاحمدہاشمی(صدر جے یوپی)شاہد غوری(مرکزی رہنماسنی تحریک)پروفیسر لیاقت علی صدیقی(مرکزی صدر نعیمین ایسوسی ایشن پاکستان)صاحبزادہ پیر حبیب عرفانی(سجادہ نشین آستانہ سندرشریف)سمیت اہل سنت وجماعت کی مذہبی وسیاسی جماعتوں کے قائدین ،علماء ومشائخ،اسکالرزاورزندگی کے تمام شعبہ جات کے نمائندہ افراد شرکت کریں گے۔

(جاری ہے)

ترجمان تحفظ ناموس ریاست محاذ کے مطابق صدر محاذ پیررضائے مصطفی نقشبندی جامعہ نعیمیہ میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بلوچستان اورگلگت بلتستان میں بھارت کی کھلی مداخت قابل مذمت اور تشویشناک ہے۔مودی سرکار کاانتہاء پسندانہ طرز سیاست وحکومت ایشیاء کے امن کیلئے خطرہ ناک ہے۔حکومت پاکستان بھارتی جارحیت کے معاملہ کو اقوام متحدہ میں اٹھائے،عالمی برداری اورانسانی حقوق کی تنظیمیں مقبوضہ کشمیر میں جاری جارحیت کونوٹس لیں۔

مسئلہ کشمیر کے حل اورکشمیری عوام کو مودی سرکار کے مظالم سے نجات دلانے کیلئے عالمی انصاف وامن پسند قوتیں اپناعملی کردار ادا کریں ۔انہوں نے مزید کہاکہ سرحدپار بیٹھے فائٹر اوراندرچھپے سپورٹر ملک سلامتی کے لئے خطرہ ہیں ان کے سدباب کے لئے قومی حکمت عملی تشکیل دی جائے ۔ تحفظ ناموس رسالت محاذ کے کا رکنان دہشتگر دوں ا وران کے حمایتوں کے خلاف اپنا قومی فریضہ اداکرتے رہیں گے۔

متعلقہ عنوان :