کراچی میں نجی سکولوں کو سیکورٹی مزید سخت کرنے کی ہدایت

ہفتہ 20 اگست 2016 15:22

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 اگست ۔2016ء) شہر قائد میں اسکولوں پر سیکیورٹی خدشات کے باعث ڈائریکٹر اسکول نے نجی اسکولوں کی سکیورٹی کیلئے مراسلہ جاری کردیاہے۔ مراسلے میں اسکول میں داخلے کے لئے انتظامیہ کو غیرمتعلقہ افراد کو پاس جاری کرنے جبکہ اسکولوں کی دیواروں کو دس فٹ لمبا کرنے اور تمام اسکولوں میں قریبی ہسپتالوں اور پولیس تھانے کے نمبر لازمی رکھنے کی بھی ہدایت کی گئی ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے نجی اسکولوں کے لیے سیکورٹی کا نیا ہدایت نامہ جاری کردیا گیا ہے جو 16نکات پر مشتمل ہیں۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر اسکول منصوب صدیقی کی جانب سے جاری سیکورٹی ہدایت نامے میں بتایا گیا ہے اسکول میں داخلے کے لئے انتظامیہ غیرمتعلقہ افراد کو پاس جاری کرے گی۔ہدایت نامے کے مطابق اسکولوں کی دیواروں کو 10فٹ اونچا کیا جائے،تمام اسکولوں میں قریبی اسپتالوں اور پولیس تھانے کے نمبر لازمی ہونے چاہئیں۔ہدایت نامے میں لکھا ہے کہ نجی اسکول کے تمام عملے کی مکمل لسٹ قریبی تھانے کو جمع کرائی جائے،اسکولوں کے چوکیدار کو تھانے کی تصدیق کے بعد تعینات کیا جائے۔اسکولوں میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے جائیں،ہدایت پرعمل نہ کرنے والے اسکول مالکان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :