کراچی، عدالت نے سانحہ بلدیہ ٹاؤن فیکٹری کیس میں اسپیشل پبلک پراسکیوٹر کو ضمنی چالان جمع کرانے کے لیے مہلت دے دی، سماعت27اگست تک ملتوی

ہفتہ 20 اگست 2016 15:22

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 اگست ۔2016ء) کراچی کی مقامی عدالت نے سانحہ بلدیہ ٹاؤن فیکٹری کیس میں اسپیشل پبلک پراسکیوٹر کو ضمنی چالان جمع کرانے کے لیے مہلت دیتے ہوئے ملزم علی حسن قادری کی ضمانت میں 27 اگست تک توسیع کردی ہے۔ہفتہ کوسانحہ بلدیہ ٹاؤن فیکٹری کیس کی سماعت کے دوران ملزم ارشد،فضل ،شاہ رخ اورحسن قادری کو عدالت میں پیش کیا گیا۔

ایس ایس پی ساجد اورتفتیشی افسر عدالت میں پیش ہوئے اس موقع پر تفتیشی افسر نے عدالت سے مقدمے کا چالان پیش کرنے کیلئے مزید مہلت طلب کرلی جس پر عدالت نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ویسٹ سے اجازت لینے کا حکم دیتے ہوئے آئندہ سماعت میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی۔سرکاری وکیل کے مطابق سانحہ بلدیہ کیس کی ماتحت عدالت کے حکم پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سے مشاورت کی گئی تھی جس پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے حکم دیا ہے کہ مقدمہ دہشت گردی ایکٹ کا ہے لہذا چالان منتظم جج کے روبرو پیش کیا جائے اس موقع پر عدالت نے پاک سر زمین پارٹی کے رہنما انیس قائم خانی کے قریبی ساتھی حسن قادری کی عبوری ضمانت میں ستائیس اگست تک توسیع کردی۔

(جاری ہے)

حسن قادری پر سانحہ بلدیہ کے متاثرین کا امدادی چیک میں خرد برد کا الزام ہے جبکہ عدالت میں فیکٹری مالکان کو حاضری سے استثنیٰ دینے کی درخواست بھی زیر التوا ہے۔

متعلقہ عنوان :