فیصلہ وقت کریگا کراچی کے مسائل جیل میں رہ کرحل کروں گا یا یا باہرآکر، وسیم اختر

ہفتہ 20 اگست 2016 15:22

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 اگست ۔2016ء) متحدہ قومی موومنٹ( ایم کیوایم) کی جانب سے نامزد میئرکراچی وسیم اخترنے کہاہے کہ مئیر منتخب ہونے کے بعد کراچی کے مسائل جیل میں رہ کر حل کریں گے یا یا باہر آکر، اس کا فیصلہ وقت کرے گا۔ہفتہ کو کیس کی سماعت سے قبل میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وسیم اختر نے کہا کہ کراچی کے بہت سے مسائل سب سے پہلے حل کرنے ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلی سندھ بھی مسائل حل کررہے ہیں اوروہ بھی مئیرمنتخب ہوکرکراچی کے مسائل حل کریں گے تاہم وہ یہ کام جیل میں رہ کر کریں گے یا یا باہرآکر، اس کا فیصلہ وقت کرے گا۔ انہوں نے کہاکہ انہیں عدلیہ پرمکمل اعتماد ہے تاہم ضمانت کے لیے نئی درخواست وکلا کے مشورے سے دائر کی جائے گی۔وسیم اختر نے کہا کہ ان سے جیل میں کسی حکومتی نمائندے نے ملاقات نہیں کی تاہم وکلا اور رشتہ دار ملاقات کے لئے ضررو آتے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ ایم کیو ایم نے بھوک ہڑتال ان کے لیے نہیں بلکہ کارکنوں کی بلا جواز کارروائیوں کے خلاف کی ہے اس لئے بھوک ہڑتال کے بارے میں ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی سے پوچھا جائے۔

متعلقہ عنوان :