بھارتی خاتون کی سوشل میڈیا پوسٹ وائرل ہو گئی

مقامی وزرا اور سیاستدانوں کو ذمہ داری کا احساس بھی دلا دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 20 اگست 2016 15:13

پونے(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔20اگست2016ء) : بھارتی شہر پونے کی رہائشی ایک خاتون نے سوشل میڈیا پر اپنے بیٹے کی ایک تصویر شئیر کی جو دیکھتے ہی دیکھتے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر وائرل ہو گئی ۔ یہ تصویر بھارتی خاتون کے بیٹے کی تھی جو فرش پر لیٹا ہوا تھا جبکہ خود خاتون اپنا دفتر کا کام کرنے میں مصروف تھی۔ سماجی رابطے پر تصویر شئیر کرتے ہوئے سواتی چتالکر نے لکھا کہ یہ زمین پر لیٹا کوئی بچہ نہیں بلکہ میرا دل کا ٹکڑا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے لکھا کہ میرا بیٹا بخار میں مبتلا تھا اور کسی کے بھی ساتھ رہنے کو تیار نہیں تھا۔ آدھا دن گزرجانے کے بعد میں ایمرجنسی چھٹی بھی نہیں لے سکتی تھی اور تب ہی ایک لون کی اپیل بھی آ گئی لہٰذا میں نے اپنے دونوں فرائض کی انجام دہی کا سوچا اور میں اپنے بیٹے کو ساتھ لے آئی۔اپنی اس پوسٹ میں سواتی کا کہنا تھا کہ اس تصویر کے ذریعے میں ان وزرا کو پیغام دینا چاہتی ہوں جو اسمبلیوں میں سو جاتے ہیں۔ سواتی نے اپنی اس تصویر کے ذریعے مقامی وزرا اور سیاستدانوں کو مخاطب کیا لیکن ان کی اس تصویر نے سوشل میڈیا پر مقبولیت حاصل کر لی۔

متعلقہ عنوان :