لاہور تعلیمی بورڈ نے جماعت نہم کے نتائج کا علان کر دیا ،کامیابی کا تناسب 50.93% فیصد رہا

ہفتہ 20 اگست 2016 15:07

لاہور۔20 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔20 اگست۔2016ء)بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن لاہور کے زیراہتمام ہونے والے جماعت نہم کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا گیا یہ جس میں کامیابی کا تناسب 50.93 فیصد رہا، کنٹرولر امتحانات لاہور بورڈ ناصر جمیل کے مطابق سالانہ امتحان میں 246906 امیدواران نے شرکت کی جن میں 131733 طلباء اور 119100 طالبات شامل ہیں، اس طرح 125738 امیدواران نے کامیابی حاصل کی جس میں کامیابی کا تناسب 50.93 فی صد رہا۔

تفصیلات کے مطابق سائنس گروپ میں 70262 ریگولربوائز امیدواران نے شرکت کی جن میں سے900 36امیدواران نے کامیابی حاصل کی، اس طرح کامیابی کا تناسب 52.52 فی صد رہا جبکہ 22333 پرائیویٹ بوائز امیدواران نے شرکت کی جن میں سے 6973 امیدواران نے کامیابی حاصل کی اس طرح ان کے درمیان کامیابی کا تناسب 31.22 فی صد رہا جبکہ سائنس گرلز گروپ میں 53141 ریگولر جبکہ 15270 پرائیویٹ امیدواران کے طورپر شرکت کی جن میں سے 36544 امیدواران ریگولر اور 6709 پرائیویٹ امیدواران نے کامیابی حاصل کی اس طرح ان کی کامیابی کا تناسب بالترتیب 68.77 اور 43.54 فی صد رہا۔

(جاری ہے)

جنرل گروپ میں 17071 ریگولر بوائز امیدواران نے شرکت کی جن میں سے 5338 امیدواران نے کامیاب حاصل کی اس طرح کامیابی کا تناسب 31-27 فی صد رہا جبکہ 19489 پرائیویٹ بوائز امیدواران کے طورپر شرکت کی جن میں سے 5406 امیدواران نے کامیابی حاصل کی اس طرح کامیابی کا تناسب 27.74 فی صد رہا۔ جبکہ جنرل گروپ میں 29588 ریگولر لڑکیوں نے امیدوارن کے طورپرشرکت کی جن میں سے 17827 امیدواران نے کامیابی حاصل کی جن کے درمیان کامیابی کا تناسب 60.25 فی صد جبکہ 19752 پرائیویٹ کے طورپر شرکت کرنے والی لڑکیوں میں سے 10041 نے کامیابی حاصل کی اس طرح ان کے درمیان کامیابی کا تناسب 50.84 فی صد رہا۔

چیئرمین لاہور بورڈچوہدری اسماعیل نے اس موقع پر بورڈ افسران کو ہدایت کی کہ ریگولر اور پرائیویٹ امیدواران کے رزلٹ کارڈز جلد از جلد ان کے ایڈریس پر ارسال کیے جائیں اور اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ ان کو بر وقت موصول ہوں، انکوائری کے سلسلے میں بورڈ آفس میں آنے والے طلباء و طالبات کے ساتھ خندہ پیشانی کے ساتھ پیش آئیں،امتحانی فرائض دینے والے اساتذہ کو اُن کے معاوضہ جات کی ادائیگی کو بھی جلد از جلد مکمل کیا جائے، اس موقع پر کنٹرولر ناصر جمیل اور سیکرٹری مس ریحانہ الیاس بھی موجود تھیں۔