فرنٹیئرکو ر بلوچستان ،پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی خروٹ آباد میں کومبنگ آپریشن ،13مشتبہ افراد گرفتار،اسلحہ برآمد ،ترجمان ایف سی

ہفتہ 20 اگست 2016 15:02

کوئٹہ۔20اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔20 اگست۔2016ء) فرنٹیئرکور بلوچستان ،پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کومبنگ آپرپشن کے دوران کوئٹہ کے علاقے خروٹ آباد میں 13مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا،ایف سی ترجمان کے مطابق جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب فرنٹیئرکور بلوچستان اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے خروٹ آباد میں کومبنگ آپریشن کے دوران 13مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 24عد د پستول ،12عدد رائفل اور ایک عدد شارٹ گن برآمد کرلی ،مشتبہ افراد سے مزید تفتیش جاری ہے۔