روہڑی ریلوے اسٹیشن کے قریب کراچی جانیوالی سکھرایکسپریس کی2بوگیاں پٹری سے اترگئیں

ہفتہ 20 اگست 2016 14:43

روہڑی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 اگست ۔2016ء) روہڑی ریلوے اسٹیشن کے قریب کراچی جانیوالی سکھرایکسپریس کی2بوگیاں پٹری سے اترگئیں ‘ حادثے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق کراچی جانیوالی سکھرایکسپریس کی2بوگیاں روہڑی ریلویاسٹیشن کے قریب پٹری سے اتر گئیں تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے ‘ واقعہ کے فوری بعد امدادی ٹیمیں حادثے کی جگہ پر بھیج دی گئی ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ پنجاب سے کراچی آنیوالا ڈاوٴن ٹریک بحال کردیاگیا پشاورسے کراچی جانیوالی خیبر میل روہڑی اسٹیشن سے روانہ کر دی گئی ۔

متعلقہ عنوان :