مقامی عدالت نے سانحہ بلدیہ ٹاؤن فیکٹری کیس میں اسپیشل پبلک پراسکیوٹر کو ضمنی چالان جمع کرانے کے لیے مہلت د یدی

نئی جے آئی ٹی کی روشنی میں کیس کا ضمنی چالان تیار ہے جس میں انسداد دہشت گردی کی دفعات بھی شامل ہیں ‘تفتیشی افسر

ہفتہ 20 اگست 2016 14:41

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 اگست ۔2016ء) کراچی کی مقامی عدالت نے سانحہ بلدیہ ٹاؤن فیکٹری کیس میں اسپیشل پبلک پراسکیوٹر کو ضمنی چالان جمع کرانے کے لیے مہلت دیتے ہوئے ملزم علی حسن قادری کی ضمانت میں 27 اگست تک توسیع کردی۔سانحہ بلدیہ ٹاؤن فیکٹری کیس کی سماعت کے دوران ملزم ارشد ‘فضل ،شاہ رخ اورحسن قادری کو عدالت میں پیش کیا گیا۔

(جاری ہے)

تفتیشی افسر نے بتایا کہ نئی جے آئی ٹی کی روشنی میں کیس کا ضمنی چالان تیار کرلیا گیا ہے جس میں انسداد دہشت گردی کی دفعات بھی شامل ہیں۔عدالت نے اسپیشل پبلک پراسکیوٹر سجاد محبوب شیخ کی جانب سے چالان جمع کرانے کیلئے مہلت کی درخواست پر سماعت 27 اگست تک ملتوی کردی جبکہ ملزم حسن قادری کی ضمانت میں بھی توسیع کردی۔ملزم حسن قادری پر فیکٹری مالکان اور سیاسی جماعت کے درمیان بھتے کی رقم طے کرانے کا الزام ہے جبکہ عدالت میں فیکٹری مالکان کو حاضری سے استثنی دینے کی درخواست بھی زیر التوا ہے۔

متعلقہ عنوان :