لاہور ائیر پورٹ پر آنے جانے والی 4پروازیں منسوخ ، 9سے زائد تاخیر کا شکار

ہفتہ 20 اگست 2016 14:39

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 اگست ۔2016ء) طیاروں کی کمی اور ان میں پیدا ہونے والی فنی خرابیوں کے باعث لاہور ائیر پورٹ پر آنے جانے والی 4پروازیں منسوخ جبکہ 9سے زائد پروازیں تاخیر کا شکار رہیں۔لاہور ائیر پورٹ پر قائم فلائٹ انکوائری کے مطابق ائیربلیو کی جدہ سے لاہور آنے والی پرواز 471 ، ائیر بلیو کی ابوظہبی سے لاہور آنے والی پرواز 431، ائیر بلیو کی لاہور سے ابوظہبی جانے والی پرواز 430اور شاہین ائیر کی لاہور سے جدہ جانے والی پرواز 717کو منسوخ کر دیا گیا۔

دوسری جانب متعدد فنی خرابیوں کے باعث پی آئی اے کی کراچی سے آنے والی پرواز پی کے 711 پینتالیس منٹ کی تاخیر سے لاہور پہنچی، اسی پرواز کی لاہور سے نیویارک روانگی ایک گھنٹہ تاخیر کا شکار رہی۔

(جاری ہے)

کویت ائیر ویز کی کویت سے آنے والی پرواز 203پچیس منٹ کی تاخیر سے لاہور پہنچی، کویت ائیر ویز کی لاہور سے کویت جانے والی پرواز 204 ایک گھنٹہ 35 منٹ تاخیر سے روانہ ہوئی۔

سعودی ائیر کی جدہ سے آنے والی پرواز 732پینتیس منٹ کی تاخیر سے لاہور پہنچی۔ پی آئی اے کی دمام جانے والی پرواز پی کے 247پینتالیس منٹ کی تاخیر سے روانہ ہوئی۔ ائیربلیو کی لاہور سے دبئی جانے والی پرواز 410تیس منٹ کی تاخیر سے روانہ ہوئی۔ائیربلیو کی لاہور سے مدینہ منورہ جانے والی پرواز 476اڑھائی گھنٹے کی تاخیر سے روانہ ہوئی۔ ائیربلیو کی لاہور سے ریاض جانے والی پرواز 474تیس منٹ کی تاخیر سے روانہ ہوئی۔

متعلقہ عنوان :