قلات میں گولیاں سے چھلنی 4 افراد کی لاشیں برآمد

ہفتہ 20 اگست 2016 14:39

قلات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 اگست ۔2016ء) بلوچستان کے ضلع قلات میں گولیاں سے چھلنی 4 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔لیویز ذرائع نے بتایاکہ چاروں افراد کی لاشیں ضلع قلات کے علاقے نیمرغ سے ملیں۔

(جاری ہے)

طلاع کے فوری بعد لاشوں کو اٹھانے کیلئے لیویز کی ٹیم پہنچی تو معلو م ہوا کہ چاروں کو گولیاں مار کر قتل کیا گیا۔لیویز نے لاشوں کو شناخت اور پوسٹ مارٹم کیلئے قلات کے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کردیا۔ذرائع نے بتایا کہ واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں تاہم فوری طور پر کسی گروپ یا تنظیم نے ان لوگوں کے قتل کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔