جیکب آباد،پی ایس 14جیکب آبادکے ضمنی الیکشن میں ڈیوٹی کرنے والے الیکشن عملہ ووٹ دینے سے محروم

ہفتہ 20 اگست 2016 14:26

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔20 اگست۔2016ء) پی ایس 14جیکب آبادکے ضمنی الیکشن میں ڈیوٹی کرنے والے الیکشن عملہ ووٹ دینے سے محروم تفصیلات کے مطابق پی ایس 14جیکب آبادکی ضمنی الیکشن میں کام کرنے والے تقریباً2ہزار الیکشن عملہ جس میں پرزائیڈنگ ،اسسٹنٹ پرزائیڈنگ اور پولنگ آفیسر شامل ہیں سے ووٹ کاسٹ کرانے کاکوئی بندوبست نہیں کیاگیا جس کے باعث الیکشن میں کام کرنے والے عملے الیکشن میں ووٹ کاسٹ نہ کرسکے اس سلسلے میں گرلز کالج جیکب آباد کی لیڈیز پولنگ اسٹیشن کی پرزائیڈنگ آفیسر صفیہ سلطانہ نے بتایاکہ الیکشن کمیشن نے ہربار زیادہ سے زیادہ ووٹ کاسٹ کرانے کی مہم چلاتے ہیں لیکن جیکب آبادمیں اس کے برعکس ہورہاہے الیکشن عملے کے ساتھ پولیس اہلکار بھی ووٹ دینے سے محروم ہیں ۔

متعلقہ عنوان :