نورین عارف کو من پسند وزارت نہ مل سکی

وزارت صنعت ،محنت معدنی وسائل سماجی و بہود ،ترقی و نسواں ملنے پر ناراض:اسلام آباد میں ڈھیرے ڈال لئے

ہفتہ 20 اگست 2016 14:03

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔20 اگست۔2016ء) مسلم لیگ(ن) کے وزراء کو ملنے والے بعض وزراتوں کا قلمدان سنبھالنے کے بجائے اسلام آباد کی طرف دوڑ لگاناشروع کردی حلقہ ایک کوٹلہ سے دس ہزار کی لیڈ سے جیتنے والی نورین عارف وزرات تعلیم کی خواہشمند تھی جبکہ وزراتوں کی تقسیم پر نورین عارف کو ملنے والی وزارتوں سے ناخوش نظرا ٓنے لگی جنہوں نے تاحال وزارتوں کا قلمدان نہ سنبھال سکی جبکہ حلقہ ایک کوٹلہ عوام میں شدید مایوسی چھا گئی ہے جبکہ محترمہ نے وفاقی مسلم لیگ(ن) کی اعلیٰ قیادت سے رابطے اور سردار سکندر حیات خان سے بھی ٹیلیفون رابطہ کیا جس پر انھوں نے اپنے تحفظات کا اظہار بھی کیا اس کے باوجو د وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان ،وزیر تعلیم سکول و کالجز کی وزارت بیرسٹرا فتخار گیلانی کو دے چکے ہیں ۔