پاکستانی خاتون نے گلیشیئر پر سائیکل چلا کر عالمی ریکارڈ قائم کردیا

ہفتہ 20 اگست 2016 13:48

پاکستانی خاتون نے گلیشیئر پر سائیکل چلا کر عالمی ریکارڈ قائم کردیا

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔20 اگست ۔2016ء ) اسکردو میں پاکستانی خاتون ثمر خان نے سطح سمندر سے ساڑھے 4 ہزار میٹر بلند بیافو گلیشئر پر سائیکل چلا کر نیا ریکارڈ قائم کردیا جب کہ انہوں نے اسلام آباد سے بیافو گلیشیئر تک سائیکلنگ کا بھی ریکارڈ بنا ڈالا۔ ثمر خان دنیا کی وہ پہلی خاتون ہیں جنہوں نے یہ کارنامہ انجام دیا ہے۔

(جاری ہے)

وہ 24 جولائی 2016 کو اسلام آباد سے اکیلی سائیکلنگ کرتی ہوئی اسکردو پہنچیں۔ انھوں نے ایک ہزار کلو میٹر سے زائد فاصلہ 15 روز میں طے کیا۔ شگر کے اسکولی گاوٴں سے 3 روز پیدل ٹریکنگ کے بعد بیافو گلیشئر پہنچیں جہاں انہوں نے سائیکلنگ کر کے نیا عالمی ریکارڈ بنایا۔ پاکستان کا نام روشن کرنیوالی ثمرخان اسلام آباد سے خنجراب تک کا سفر بھی سائیکل پر کرچکی ہیں۔ انہیں محکمہ سیاحت گلگت بلتستان نیتعریفی اسناد بھی دی ہیں جب کہ ثمر خان گلگت بلتستان اسمبلی کے اجلاس میں مہمان بھی بنیں گی۔