جدہ:سعودی عرب میں90,000سال پرانی انسانی ہڈی کی دریافت

ہفتہ 20 اگست 2016 13:47

جدہ:سعودی عرب میں90,000سال پرانی انسانی ہڈی کی دریافت

جدہ: (اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔20 اگست 2016ء): سعودی محکمہ آثارِ قدیمہ نے ایک کھدائی کے دوران تقریباََ90,000سال پرانی انسانی ہڈی دریافت کی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق النفوض کے علاقے میں سعودی آثار ِ قدیمہ اور برطانوی آثارِ قدیمہ کی مشترکہ ٹیم نے انسانی ہڈی تلاش کی ہے ۔

(جاری ہے)

آثارِ قدیمہ کی طرف سے شروع کی گئی مہم کے دوران ٹیم کو 50,000 سال پرانی انسانی تاریخ کی باقیات بھی ملیں ہیں۔ آثار قدیمہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اس وقت طاس الغداط سائٹ ، طیامہ اور النفوض میں کھدائی کی جارہی ہے ۔اس سے پہلے اسلامی دور کے ابتدائی سالوں کی مسجد کے آثار بھی ایک دوسری سائٹ سے دریافت ہوئے تھے۔