خیبر ایجنسی،سیکیورٹی فورسز کی راجگل میں کارروائی‘ 9 دہشت گرد ہلاک‘ 6 سے زائد ٹھکانے تباہ

ہفتہ 20 اگست 2016 13:39

خیبر ایجنسی،سیکیورٹی فورسز کی راجگل میں کارروائی‘ 9 دہشت گرد ہلاک‘ ..

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔20 اگست ۔2016ء) سیکیورٹی فورسز نے خیبرایجنسی کی وادی تیراہ کے علاقے راجگل میں جیٹ طیاروں کے ذریعے فضائی اور زمینی کارروائی کرتے ہوئے 9 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا اور شدت پسندوں کے 6 سے زائد ٹھکانے بھی تباہ کر دئیے ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو پاک فو ج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے وادی تیراہ راجگل میں جیٹ طیاروں کے ذریعے فضائی اور زمین کارروائی کرتے ہوئے 9 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا اور شدت پسندوں کے 6 سے زائد ٹھکانے بھی تباہ کر دئیے گئے ہیں۔ کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے اسلحے کا ذخیرے بھی تباہ کر دیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :