لاہور نالج پارک کے منصوبہ سے پاکستان کے تعلیمی شعبے میں سنگ میل ثابت ہوگا،یہ منصوبہ نوجوانوں کو جدید علوم اور تحقیق سے روشناس کرانے میں اہم کردار ادا کرے گا،منصوبے کا انفراسٹرکچر سٹیٹ آف دی آرٹ ہونا چاہیے،منصوبے کو جلد عملی جامہ پہنانے کیلئے ہر ممکنہ اقدامات کئے جائیں گے،وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کااجلاس سے خطاب

ہفتہ 20 اگست 2016 13:39

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔20 اگست ۔2016ء) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ لاہور نالج پارک کے منصوبہ سے پاکستان کے تعلیمی شعبے میں سنگ میل ثابت ہوگا،یہ منصوبہ نوجوانوں کو جدید علوم اور تحقیق سے روشناس کرانے میں اہم کردار ادا کرے گا،منصوبے کا انفراسٹرکچر سٹیٹ آف دی آرٹ ہونا چاہیے،منصوبے کو جلد عملی جامہ پہنانے کیلئے ہر ممکنہ اقدامات کئے جائیں گے۔

ہفتہ کو وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کی زیر صدارت لاہور نالج پارک کے بورڈ آف ڈائریکٹر کا اجلاس ہوا،جس میں وزیراعلیٰ پنجاب کو لاہور نالج پارک کے منصوبے کے ابتدائی ڈیزائن اور ماسٹر پلان سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ لاہور نالج پارک کے منصوبہ سے پاکستان کے تعلیمی شعبے میں سنگ میل ثابت ہوگا،یہ منصوبہ نوجوانوں کو جدید علوم اور تحقیق سے روشناس کرانے میں اہم کردار ادا کرے گا،نالج پارک کے قیام سے تعلیمی شعبے میں انقلابی تبدیلی آئے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ منصوبے کا انفراسٹرکچر سٹیٹ آف دی آرٹ ہونا چاہیے اور منصوبہ نوجوانوں کو اعلیٰ تعلیم دینے کے حکومتی اقدامات کا تسلسل ہے،نالج پارک منصوبہ شفافیت،اعلیٰ معیار اور تیز رفتاری کا شاہکار ہوگا،دنیا کی بہترین یونیورسٹیوں کو نالج پارک میں لانے کیلئے جامع پلان پر عمل کیا جائیگا اور منصوبے کو جلد عملی جامہ پہنانے کیلئے ہرممکنہ اقدامات کیے جائیں گے۔