دبئی: دکان کے لاکر سے 50,000درہم چرانے والے غیر ملکی کو ایک سال قید کی سزا

ہفتہ 20 اگست 2016 13:34

دبئی: دکان کے لاکر سے 50,000درہم چرانے والے غیر ملکی کو ایک سال قید کی سزا

دبئی: (اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔20 اگست 2016ء): دبئی کریمنل کورٹ نے غیر ملکی خوانچہ فروش کو ایک دکان کے لاکر سے 50,000درہم چرانے کا الزام ثابت ہونے پر ایک سال قید کی سزا اور ڈی پورٹ کر نے کا حکم سنایا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیشی شہری نے نائفف کے علاقے میں ایک گروسری سٹور سے مالک کی غیر موجودگی میں لاکر سے 50,000درہم چرالیے تھے ۔ مالک نے چوری کی اطلاع پولیس کو کر دی ۔

(جاری ہے)

جس کے بعد دکان میں لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج سے بنگلہ دیشی شہری کو گرفتار کر لیاگیا۔ بنگلہ دیشی شہری نے عدالت میں صرف 10,000درہم چرانے کا اعتراف کیا ہے ۔ پولیس نے عدالت میں بیان دیا کہ انہوں نے ملزم سے 6000درہم ضبط بھی کیئے ہیں۔ عدالت نے ملزم کو تمام ثبوتوں اور گواہوں کے بیانات کی روشنی میں جرم ثابت ہونے پر ایک سال قید کی سزا اور سزا مکمل ہونے پر ڈی پورٹ کرنے کا حکم سنایاہے۔