قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کا 19واں اجلاس پرسوں ہو گا

ہفتہ 20 اگست 2016 13:16

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 اگست ۔2016ء) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کا 19واں اجلاس پیر کو پارلیمنٹ ہاؤس میں دن دو بجے منعقد ہو گا۔

(جاری ہے)

اجلاس کی صدارت کمیٹی کے چیئرمین حافظ عبدالکریم کریں گے۔ اجلاس میں بین المذاہب ہم آہنگی جبکہ متروکہ وقف املاک بورڈ (ای ٹی پی بی) کے متعلق وزارت کے حکام کمیٹی کو بریفنگ دیں گے ‘ اجلاس میں وزارت کے مختلف امور پر غور کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :