دبئی:7,000 غیر لائسنس یافتہ ٹیکسی ڈرائیوروں پر جرمانے عائد

ہفتہ 20 اگست 2016 11:54

دبئی:7,000 غیر لائسنس یافتہ ٹیکسی ڈرائیوروں پر جرمانے عائد

دبئی: (اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔19اگست 2016ء ) : دبئی روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی ( آر ٹی اے ) کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پچھلے چھ ماہ میں دبئی میں 7000 سے زائد غیر قانونی ٹیکسی ڈرائیوروں پر جرمانے عائد کیئے گئے۔

(جاری ہے)

آر ٹی اے کے حکام نے بغیر لائسنس کے گاڑی چلانے والے ٹیکسی ڈرائیورو ں کے خلاف ” سحر دبئی“ مہم کا آغاز کیا ہوا ہے۔ اس سال مہم کو آٹھویں دفعہ لانچ کیا گیاہے ۔ دبئی ٹریفک پولیس کے مطابق کُل 7,126افراد پر جرمانے عائد کیئے گئے۔ دبئی میں ذاتی گاڑیوں کو بغیر اجازت کے ٹیکسی کے طور پر استعمال کرنا ممنوع ہے ۔ اسکے علاوہ لائسنس حاصل کیئے بغیر مسافروں کو فون کال ، آن لائن ، سمارٹ ایپ کے ذریعے سہولیات فراہم کرنا بھی غیر قانونی ہے ۔