بلوچستان میں 2015 سے اب تک 337 دہشت گرد مارے گئے ،رپورٹ

ہفتہ 20 اگست 2016 11:31

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔20 اگست ۔2016ء) محکمہ داخلہ نے بلوچستان میں دہشت گردی اور شدت پسندی کے خلاف نیشنل ایکشن پلان کے تحت کارروائیوں کی رپورٹ جاری کر دی ، رپورٹ کے مطابق بلوچستان میں نیشنل ایکشن پلان کے تحت سال2015 سے اگست 2016 تک ہونے والی 2 ہزار 8 سو 25 کارروائیوں میں 13 ہزار 5 سو 75 دہشت گرد گرفتار ہوئے جبکہ 337 ہلاک ہوئے۔

(جاری ہے)

محکمہ داخلہ کی رپورٹ کے مطابق بلوچستان میں دہشت گردی اور شدت پسندی کے خلاف نیشنل ایکشن پلان کے تحت کارروائیاں جاری ہیں۔ محکمہ داخلہ کی رپورٹ کے مطابق دہشتگردوں کے خلاف کارروائیوں میں سیکورٹی اداروں نے 4 ہزار 2 سو 23 مختلف اقسام کا اسلحہ اور 2 لاکھ 48 ہزار 3 سو 27 گولیاں مارٹر گولے اور بارود برآمد کیا گیا۔ صوبائی وزیر داخلہ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کی کمر توڑ دی گئی ہے آخری دہشت گرد کے خاتمے تک کارروائیاں جاری رہے گی۔

متعلقہ عنوان :