کراچی،کانگو وائرس کا ایک اور مریض ہلاک، عوام مویشی منڈی جانے سے خوفزدہ

ہفتہ 20 اگست 2016 11:31

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔20 اگست ۔2016ء ) کانگو وائرس کا ایک کے بعد ایک وار جاری ، کراچی میں ایک اور شخص کانگو وائرس سے دم توڑ گیا۔ ماہرین نے شہریوں کو مویشی منڈی جاتے وقت احتیاط برتنے کا مشورہ دے دیا۔ کانگو وائرس نے ایک اور نوجوان کی جان لے لی۔ 22 سالہ اللہ دتہ قربانی کے جانور بیچنے بہاولپور سے کراچی پہنچا تھا۔ تین روز قبل اسے جناح ہسپتال لایا گیا تھا جہاں اس میں کانگو وائرس کی تشخیص کی گئی۔

(جاری ہے)

یوں اللہ دتہ سمیت رواں برس کراچی میں پانچ افراد اس وائرس سے دم توڑ چکے ہیں۔ طبی ماہرین کے مطابق یہ وائرس جانوروں پر موجود چیچڑ کے کاٹنے یا بیمار جانور سے انسانوں میں منتقل ہوتا ہے جبکہ یہ وائرس مریض سے صحت مند شخص کو بھی متاثر کر سکتا ہے۔ عید قربان قریب ہے، ایسے میں طبی ماہرین نے کہا کہ مویشی منڈی میں ماسک اور دستانے پہن کر جائیں جبکہ بیمار مویشیوں کے قریب جانے سے گریز کریں۔ کانگو وائرس کے سب سے زیادہ کیسز بلوچستان اور جنوبی پنجاب میں رپورٹ ہو چکے ہیں۔ ایسے میں قربانی کے لئے بلوچستان، پنجاب اور سندھ سے کراچی آئے جانوروں سے کانگو وائرس پھیلنے کا خدشہ ہے۔

متعلقہ عنوان :