حامد کرزئی نے مودی کی بلوچستان سے متعلق ہرزہ سرائی کی حمایت کردی

بھارت کو پاکستان کی ہر اشتعال انگیزی کا جواب دینے کا حق ہے، پاکستانی حکام افغانستان اور بھارت کے حوالے سے آزادانہ بولتے ہیں لیکن یہ پہلی مرتبہ ہے کہ بھارتی وزیراعظم نے بلوچستان کے بارے میں بات کی، سابق افغان صدر حامد کرزئی کی دورہ بھارت کے دوران صحافیوں سے گفتگو

جمعہ 19 اگست 2016 23:03

حامد کرزئی نے مودی کی بلوچستان سے متعلق ہرزہ سرائی کی حمایت کردی

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19 اگست ۔2016ء ) بھارت نواز سابق افغان صدر حامد کرزئی نے نریندر مودی کی بلوچستان سے متعلق ہرزہ سرائی کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کو پاکستان کی ہر اشتعال انگیزی کا جواب دینے کا حق ہے ۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق سابق افغان صدر حامد کرزئی نے دورہ بھارت کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ بھارت کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ پاکستان کی ہر اشتعال انگیزی کا جواب دے ۔

انکاکہنا تھاکہ پاکستانی حکام افغانستان اور بھارت کے حوالے سے آزادانہ طور پر بولتے ہیں لیکن یہ پہلی مرتبہ ہے کہ بھارتی وزیراعظم نے بلوچستان کے بارے میں بات کی ہے ۔کرزئی نے مزید کہاکہ مجھے نہیں لگتا کہ بھارت جس کی پرامن بقائے باہمی کی ایک روایت ہے خطے میں کسی پراکسی وار پر جانے کا ارداہ رکھتا ہے ۔خطے کو پراکسی وار کی طرف نہیں جانا چاہیے۔