20سے زائد اہل سنت جماعتوں کا سابق وفاقی وزیر صاحبزادہ سید حامد سعید کاظمی سے اظہار یکجہتی

جمعہ 19 اگست 2016 19:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19 اگست ۔2016ء) 20سے زائد اہل سنت جماعتوں کا سابق وفاقی وزیر مذہبی امور صاحبزادہ سید حامد سعید کاظمی سے اظہار یکجہتی کیلئے بھرپور تحریک کا آغاز ،حج کرپشن کیس میں کچھ ثابت نہیں ہوا تو حامد سعید کاظمی کو سزا کس بات کی دی جارہی ہے ۔علماء ومشائخ کا اظہار تشویش ، سپریک کورٹ آف پاکستان انصاف کے تقاضے پورے کرے تفصیلات کے مطابق 20سے زائد اہل سنت جماعتوں کے ذمہ دارن کا اہم اجلاس سابق وفاقی وزیر مذہبی امور صاحبزادہ سید حامد سعید کاظمی کے ترجمان خواجہ محمد ناصر رحمانی کی رہائشگاہ پر منعقد ہوا ۔

جس میں انجمن طلباء اسلام ،جمعیت علماء پاکستان ،جماعت اہل سنت ،سنی اتحاد کونسل،شیران اسلام ،نظام مصطفی پارٹی ،تنظیم السعید اور دیگر جماعتوں کے ذمہ دارن نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

ْاجلاس سے سابق وفاقی وزیر مذہبی امور صاحبزادہ سید حامد سعید کاظمی کے ترجمان خواجہ محمد ناصر رحمانی ،انجمن طلباء اسلام پنجاب کے سیکریڑی اطلاعات محمد اکرم رضوی ،حافظ محمد الیاس سعیدی،حاجی نواز اختر ،حافظ محمد اکرم ،علامہ فداحسین ،علامہ انور قادری،ریئس عبدالقادر،مولانا صالح محمد اویسی اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صاحبزادہ سید حامد سعید کاظمی کی قیادت پر مکمل یقین اور اعتماد رکھتے ہیں ۔

6سالہ حج کرپشن کیس میں کسی بھی سطح پر کرپشن ثابت نہیں ہوسکی ۔سپریم کورٹ آف پاکستان حامد سعید کا ظمی کی ضمانت منظور کرکے انصاف کرے ۔

متعلقہ عنوان :