خیبرایجنسی ‘ خاصہ دار فورس کی کارروائی ‘ ٹرالر سے بڑی مقدار میں چرس بر آمد ‘ دو سمگلر گرفتار
جمعہ 19 اگست 2016 15:36
(جاری ہے)
پولیٹیکل انتظامیہ کے ایک سینئر افسر کے مطابق پولیٹیکل انتظامیہ کو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی تھی کہ ٹرالر کے ذریعے کسی بھی وقت باڑہ سے پشاور چرس سمگل کرنے کی کوشش کی جائے گی جس پر انتظامیہ نے فوری کارروائی کرتے ہوئے شاہ کس باڑہ روڈ پر بھاری نفری کے ساتھ ناکہ بندی کردی اس دوران ایک ٹرالرنمبر TLB 883 کو شاہ کس باڑہ روڈ پر روک کر اس کی تالاشی لی گئی۔
تلاشی کے دوران خاصہ داروں نے ڈرائیور سیٹ کے پیچھے بنے کیبن سے 400کلو گرام چرس برآمد کرلی جس پر گاڑی کو تحویل میں لے کر دو سمگلر وں پشاور خان ولد خان محمد سکنہ میران شاہ شمالی وزیر ستان اور فہیم خان ولد فرید اللہ ضلع بنوں کو گرفتار کرکے حوالات میں بند کردیا گیا۔پولٹیکل ذرائع کے مطابق چرس کو پنجاب سمگل کیا جارہا تھا ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ملت ایکسپریس واقعہ، ملوث اہلکار کی گرفتاری کیلئے وزارت داخلہ کو خط لکھ دیا گیا
-
پیپلز پارٹی پنجاب کے ضمنی الیکشن میں (ن) لیگ کے امیدواروں کی مکمل حمایت کریگی‘راجہ پرویز اشرف
-
عدالتوں میں ججز کی خالی آسامیوں پر تقرری ترجیح ہے‘چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ
-
چیئرمین سینیٹ سے مرکزی رہنما پاکستان پیپلز پارٹی و سابق اپوزیشن لیڈر سید خورشید احمد شاہ کی ملاقات
-
پاکستان تحریک انصاف کو بلاک کوڈ لیول تک منظم اور متحرک کرنے کے عمل کا آغاز کر دیا گیا
-
یوسف رضا گیلانی سے سردارایاز صادق کی ملاقات ،بہترین عوامی مفاد میں قانون سازی کے حوالے سے گفتگو
-
آئی ایم ایف سے مذاکرات میں روپے کی قدرمیں بڑی کمی کا امکان نہیں، وزیرخزانہ
-
سردارایازصادق سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پر گفتگو
-
بجلی چوروں پر کوئی رحم نہیں ہو گا،اویس لغاری
-
چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی سے سپیکرقومی اسمبلی سردار ایازصادق کی پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات،عہدہ سنبھالنے پرمبارکباد دی
-
حکومتی کمیٹیوں میں شامل نہ کیے جانے پر اہم ن لیگی رہنماء ناراض ہوگئے
-
سندھ ہائیکورٹ کا اڈیالہ جیل میں قید عمران خان سمیت دیگر رہنماﺅں کی سیکورٹی یقینی بنانے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.