وزیراعلیٰ کی ڈیرہ غازی خان پی پی 240تونسہ کے ضمنی الیکشن میں کامیابی پر مسلم لیگ (ن) کے امیدوار ممتازقیصرانی کو مبارکباد

جمعرات 18 اگست 2016 23:06

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 اگست ۔2016ء ) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے ڈیرہ غازی خان پی پی 240تونسہ کے ضمنی الیکشن میں کامیابی پر مسلم لیگ (ن) کے امیدوار ممتازقیصرانی کو مبارکباددی ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے کہا کہ ضمنی الیکشن میں عوام نے ایک بار پھرخدمت کی سیاست کو کامیاب کرایا ہے اورآج بھی امانت،دیانت اورشفافیت کی جیت ہوئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ضمنی الیکشن میں کامیابی عوام کا وزیراعظم محمد نواز شریف کی پالیسیوں پر بھرپور اعتماد کا اظہار ہے اور ضمنی الیکشن کے نتائج نے پھر ثابت کیا ہے کہ عوام خدمت کی سیاست کرنے والوں کے ساتھ ہیں۔

متعلقہ عنوان :