ترقی و خوشحالی اور خود انحصار پاکستان ہماری منزل ہے،راجہ سفیر

منزل کے حصول کیلئے بننے والی دہشت گردی سمیت تمام رکاوٹوں کا خاتمہ کیاجائے گا،صدرمسلم لیگ(ن)لیبرونگ

جمعرات 18 اگست 2016 22:53

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 اگست ۔2016ء) پاکستان مسلم لیگ(ن)لیبرونگ فیڈرل کپیٹل اسلام آبادکے صدر راجہ سفیر نے کہاہے کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت ملکی حالات پر قابوپانے کیلئے سنجیدہ اقدامات کررہی ہے،وزیراعظم میاں نوازشریف پاکستان کو موجودہ بحرانوں سے نکالنے کاعزم لے کر آگے بڑھ رہے ہیں اور عملی اقدامات کرکے حالات بہتر بنائیں گے۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں راجہ سفیر نے کہاکہ ترقی و خوشحالی اور خود انحصار پاکستان ہماری منزل ہے ،منزل کے حصول کیلئے بننے والی دہشتگردی سمیت تمام رکاوٹوں کاخاتمہ کیاجائے گا،دہشتگردی سے ملک اور قوم کا بہت زیادہ نقصان ہوا،گذشتہ کئی سالوں سے ہونے والی دہشتگردی نے قوم کی کمر توڑ دی لیکن قوم نے ہر طرح کی قربانی دینے کے باوجود صرف اورصرف اپنے ملک کی خاطر ہر تکلیف کاسامنا کرتے رہے۔راجہ سفیر نے کہاکہ ملک دشمن عناصر اور اغیار کے ایجنٹوں نے اس قوم کو تقسیم کرنے اور ملک و قوم کو توڑنے کی ناکام کوشش بھی کی لیکن پاکستانی قوم نے یہ ثابت کیاکہ ان کی پہچان صرف اورصرف پاکستان ہے اوراس کی ترقی و خوشحالی کیلئے اپنا کردارادا کریں گے۔

متعلقہ عنوان :