وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد کا لاہورمیں سوئی ناردرن گیس کے دفتر کا دورہ

جمعرات 18 اگست 2016 22:36

اسلام آباد ۔ 18 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔18 اگست ۔2016ء) وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد نے لاہورمیں سوئی ناردرن گیس کے دفتر کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

وزارت پارلیمانی امور کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سوئی ناردرن کے ایم ڈی کے ساتھ ملاقات کے دوران وفاقی وزیر نے ضلع اٹک اورگردونواح کے مختلف علاقوں میں سوئی گیس کی فراہمی جیسے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ وفاقی وزیر نے اس بات پر اطمینان کا اظہارکیا کہ ملک کے مختلف علاقوں میں گیس کی فراہمی کے مسائل جلد حل کئے جائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :