قصاب جا نوروں کو ذبح کر تے وقت اپنے ہا تھوں پر دستانے استعمال کریں‘ ماہرین

جمعرات 18 اگست 2016 22:33

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 اگست ۔2016ء )سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ لاہور کے زیراہتمام کا نگو وائرس سے آگا ہی اور حفاظتی تدابیر کے حوالے سے سیمینار ٹا ؤن ہال کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔سیمینار کے مہمان خصوصی ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر)محمد عثمان تھے جبکہ ڈینگی و کا نگو ماہر ڈاکٹر سمیہ اقتدار،ڈی او (لائیو سٹاک)،ڈی او (ہیلتھ ون)،ٹا ؤن ایڈمنسٹریٹرز،ڈاکٹرز،ڈی ڈی اوز (ہیلتھ) لاہور نے سیمینار میں شرکت کی۔

سیمینار سے خطاب کر تے ہوئے ڈاکٹر سمیہ،ڈاکٹر عامر سعید اور ڈاکٹر زبیر ربانی نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ جانوروں کے ساتھ چمٹے ہوئے چچڑوں سے احتیاط کر نی چا ہیے اور قصاب حضرات کو چا ہیے کہ وہ جا نوروں کو ذبح کر تے وقت اپنے ہا تھوں پر دستانے استعمال کریں۔

(جاری ہے)

جانوروں کے چچڑوں کے کاٹنے پر فوری طور پر ڈاکٹر سے رابطہ کریں۔انہوں نے ڈاکٹروں سے کہا کہ کا نگو وائرس میں مبتلا مریضوں کو نہایت احتیاط کے ساتھ چیک کریں اور ڈاکٹرز ہا تھوں پر دستانے اور منہ پر ماسک ضرور لگائیں۔

ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر)محمد عثمان نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ لاہور نے عیدالضحیٰ میں قربانی کے جانوروں کی فروخت سے قبل ان کو کا نگو وائرس سے پاک کرنے کے لیے سپرے کا اہتمام کیا ہے اور شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر خصوصی کیمپ لگائے گئے ہیں تا کہ کو ئی بھی جانوربغیر سپرے کے شہر میں داخل نہ ہو۔انہوں نے کہا کہ شہر میں قائم کی جانے والی قربانی کے جا نوروں کی منڈیوں میں خصوصی ڈیسک قائم کیا جائے گا جہاں پر آنے والے قربانی کے جانوروں کو سپرے کیا جائے گا۔

انہوں نے ٹا ؤن ایڈمنسٹریٹرز کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ وہ شہر میں قائم کر دہ منڈیوں کے علا وہ کسی بھی جگہ پر جانور فروخت نہ ہو نے دیں اور اپنی ٹیمیں فیلڈ میں رکھیں انہوں نے کہا کہ کو تاہی اور غفلت کی کوئی گنجائش نہ ہے۔انہوں نے عوام الناس سے بھی اپیل کی کہ وہ کا نگو وائرس سے متعلق تمام تر ضروری احتیاطی تدابیر کو اپنائیں۔