جنوبی چھاؤنی کے علا قہ میں 2بچوں کی ماں اپنے گھر میں پرسرار طور پر ہلاک ہو گئی

جمعرات 18 اگست 2016 22:31

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 اگست ۔2016ء) جنوبی چھاؤنی کے علا قہ میں 2بچوں کی ماں اپنے گھر میں پرسرار طور پر ہلاک ہو گئی ، پولیس نے کارروائی سے انکار پر لاش قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد ورثا ء کے حوالے کر دی ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ جنوبی چھاؤنی کے علاقے حاجی پارک قادر آباد کے رہائشی اعجاز احمد کی بیوی آسیہ بی بی اپنے گھر میں پرسرار طور پر بیہوش پائی گئی جسے فوری طور پر ہسپتال لیجایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کر دی ۔

ہسپتال ذرائع نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ کہ آسیہ کی موت زہریلی چیز کھانے سے ہوئی ہے جس پر پولیس کو آگاہ کیا گیا ۔ آسیہ بی بی کے خاوند اور اس کے میکے والوں نے مشترکہ طور پر پولیس کو کہا کہ وہ کوئی کارروائی نہیں کرنا چاہتے جس پر پولیس نے قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد لاش بغیر پورسٹمارٹم کے ان کے حوالے کر دی جو اسے تدفین کے لیے آبائی علاقے قصور لے گئے ۔

متعلقہ عنوان :