ڈینگی اور نگلیریا کے بعد کانگو وائرس نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

جمعرات 18 اگست 2016 22:24

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 اگست ۔2016ء) پاکستان میں ڈینگی اور نگلیریا کے بعد کانگو وائرس نے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے،کانگو وائرس جانوروں سے پھیلتا ہے، عید قرباں قریب ہے ایسے میں رہائشی علاقوں میں مویشی منڈیوں کا قیام شہریوں کے لیئے بڑا خطرہ ثابت ہوسکتا ہے۔عید قرباں جیسے جیسے قریب آ رہی ہے جگہ جگہ قربانی کے جانوروں کی منڈیاں لگنا بھی شروع ہوگئی ہیں، اس کے ساتھ ساتھ ہی کراچی میں بھی کانگو وائرس پھیلنے کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔

جانوروں کے بیو پاری اس معاملے سے بے خبر ہیں انہیں معلوم ہی نہیں کہ کانگو وائرس بھی کوئی بیماری ہے۔کراچی میں ایشیا کی سب سے بڑی مویشی منڈی سپر ہائی وے پر لگائی جاتی ہے جہاں روزانہ کی بنیاد پر ہزاروں شہری تفریح اور جانوروں کی خریداری کی غرض سے جاتے ہیں، تاہم شہر میں قیوم آباد، لیاقت آباد 10 نمبر، اور حسن اسکوئر سمیت بیشتر رہائشی علاقوں میں بھی غیر قانونی منڈیاں لگا دی گئیں ہیں، ڈاکٹرز کہتے ہیں شہری علاقوں میں مویشی منڈیاں ایک بڑا خطرہ ہیں۔

(جاری ہے)

کانگو وائرس سے رواں برس 4 افراد موت کا شکار ہو چکے ہیں، ایسی صورتحال میں انتظامیہ کو اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔ ڈاکٹرز کہتے ہیں کہ ایسے پیشہ ورانہ لوگ بھرتی کیے جائیں جو مویشی منڈی میں آنے والے ہر جانور کا معائنہ، اس کی ویکسی نیشن اور کیڑے دور بھگانے والی ادویات سمیت دیگر احتیاطی تدابیر سے بھی واقف ہوں۔

متعلقہ عنوان :