کلفٹن کے علاقے تین تلوارکی عمارت میں نوجوان پراسرار طور پر لفٹ کی بیسمنٹ میں گرکرجاں بحق ہوگیا

جمعرات 18 اگست 2016 22:24

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 اگست ۔2016ء) کلفٹن کے علاقے تین تلوارکی عمارت میں نوجوان پراسرار طور پر لفٹ کی بیسمنٹ میں گرکرجاں بحق ہوگیا۔ سجادکوگرایا یاپھروہ لفٹ سے وہاں گرگیا،پولیس نے تحقیقات شروع کردی ہیں۔پولیس کے مطابق سجاد بدھ کی رات 8 بج کر 47 منٹ پر تین تلوار کے کولمبس ٹاورکھانا دینے آیا تھا۔

(جاری ہے)

وہ 8 بج کر 49 منٹ پر لفٹ میں چڑھا اوردو منٹ بعد کھانے کی ڈلیوری دی اورچند لمحوں بعدلاپتہ ہوگیا۔

رات بھراس کے اہلخانہ اور پولیس سجاد کو تلاش کرتی رہی۔صبح 11 بجے عمارت کی بیسمنٹ سے سجاد کی لاش ملی۔بلڈنگ کی لفٹ صحیح ہونے کے باوجود سجاد کی موت معمہ بن گئی۔پولیس نے سجادکی موت کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔سجاد چھ بہن بھائیوں میں تیسرے نمبرپراورملیر محمدی ڈیرے کا رہائشی تھا ۔سجاد 12ہزار روپے تنخواہ پر کام کرتا تھا۔

متعلقہ عنوان :