پولیس کی 436اسامیوں کے لیے ساڑھے آٹھ ہزار بے روزگار نوجوانوں نے درخواست جمع کر ادی

جمعرات 18 اگست 2016 22:24

میرپورخاص(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 اگست ۔2016ء) پولیس کی 436اسامیوں کے لیے ساڑھے آٹھ ہزار بے روزگار نوجوانوں نے درخواست جمع کر ادی ، فزیکل ٹیسٹ جاری، کئی بے روز گار دوڑ اور سینے کی پیمائش میں فیل ہو گئے ، تفصیلات کے مطابق محکمہ پولیس ضلع میرپورخاص میں سپاہیوں کی 436خالی اسامیوں کے لیے بھرتی کا عمل شروع ہو گیا ہے زرائع کے مطابق اس مرتبہ اسامیوں میں ضلع بھر ے شہید ہونے والے سپاہیوں کے بچوں کے لیے 86اسامیوں کا کوٹہ مقر ر کیا گیا ہے جب کے پانچ فیصد کوٹہ خواتین کے لیے رکھا گیا ہے پولیس کی 436 خالی اسامیوں کے لیے ضلع بھر سے 8500بے روزگار نوجوانوں نے درخواستیں جمع کر ا رکھی ہیں ٹیسٹ کے پہلے روز 1500امیدواروں نے ٹیسٹ دیے جس میں دوڑ کے دوران 316جوان پاس ہوئے جب کے کئی منزل پر پہچنے سے پہلے ہی گر پڑے فزیکل ٹیسٹ میں کئی نوجوان ریس میں کامیاب جب کے قد اور چھاتی کی پیمائش میں فیل ہو گئے پولیس زرائع کے مطابق چھاتی کی پیمائش میں امیدواروں کے فیل ہونے سے نوجوانوں کا درست انتخاب کرنے میں مشکل پیش آئی، کیوں کہ جن کی چھاتی کی پیمائش میں معمولی فرق آیا ہے وہ نوجوان ریس اور قد میں کامیاب ہوئے ہیں اس حوالے سے ٹیسٹوں کے لیے آنے والے سینکڑوں امیدواروں نے پولیس کے اعلی حکام سے اپیل کی ہے کہ دیگر سیکورٹی اداروں میں بھرتی کے دوران پیمائش میں رعایت دی جاتی ہے لہذا چھاتی اور قد کی پیمائش میں انہیں بھی رعایت دی جائے تاکہ بے روز گار نوجوانوں کو روزگا ر حاصل ہو سکے ۔

متعلقہ عنوان :