پیپلز پارٹی کلچرل ونگ سندھ کے وفد کی وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے ملاقات ، مسائل سے آگاہ کیا

جمعرات 18 اگست 2016 22:13

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 اگست ۔2016ء) پاکستان پیپلز پارٹی کلچرل ونگ سندھ کے وفد نے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے ملاقات کی اور انہیں اپنے مسائل سے آگاہ کیا، وزیراعلیٰ نے مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی۔

(جاری ہے)

پاکستان پیپلز پارٹی کلچرل ونگ سندھ کے ایک وفد نے سابق صوبائی صدر سندھ سرفراز راجڑ کی قیادت میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے سرکٹ ہاؤس میں ملاقات کی اور اپنے مسائل پیش کئے، ،لیاقت شاہانی،قادر صبا،فیاض کلیار،آغا گوہر علی،قاضی فاروق بھی وفد میں شامل تھے، وفد نے وزیراعلیٰ سندھ سے مطالبہ کیا کہ حیدرآباد کے شعراء،ادباء اور فنکاروں کے لئے لاہور طرز پر ٹی ہاؤس قائم کیا جائے، ان کی رہائش کے لئے کالونی بنائی جائے، ان کے بہتر علاج معالجے کے لئے اچھے ہسپتالوں میں انتظامات کئے جائیں اورہر ماہ مناسب وظیفہ مقرر کیا جائے، وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے وفد کے مسائل سنیں اور انہیں حل کرنے کی یقین دہانی کروائی۔