مودی سرکار کے خلاف شہری ایکشن کمیٹی سراپاء احتجاج

احتجاجی ریلی و مظاہرہ ،مودی کا پتلا و بھارتی پرچم نذرآتش

جمعرات 18 اگست 2016 22:04

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 اگست ۔2016ء ) مودی سرکار کے خلاف شہری ایکشن کمیٹی سراپاء احتجاج بن گئی،احتجاجی ریلی و مظاہرہ ،مودی کا پتلا و بھارتی پرچم نذرآتش،بلوچستان کو پاکستان سے الگ کرنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں چیئرمین شہری ایکشن کمیٹی طارق شاہ کہیری،تفصیلات کے مطابق ملک بھر کی طرح سبی میں بھی مودی سرکار کے خلاف اسحتجاجی ریلیاں و مظاہرئے کیئے گئے اس ضمن میں شہری ایکشن کمیٹی کے چیئرمین سید طارق شاہ کہیری کی قیادت میں احتجاجی ریلی پبلک پارک سبی سے نکالی گئی جو مختلف شاہراہوں سے ہوتی ہوئی ساقی چوک جناح روڈ پر پہنچی جہاں پر ریلی احتجاجی مظاہرئے میں تبدیل ہو گئی ،ریلی کے شرکاء نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کا پتلا اور بھارتی پرچم بھی نذرآتش کیا جبکہ بھارتی پرچم کو پاؤں تلے روندتے رہے ،احتجاجی مظاہرئے سے خطاب کرتے ہوئے شہری ایکشن کمیٹی کے چیئرمین سید طارق شاہ کہیری،سید امان اﷲ شاہ کہیری،سردار صادق دہپال،میر حبیب الرحمن رند،حاجی محمد حیات رند،شبیر احمد صدیقی،قادر لونی،فدا حسین جام سموں و دیگر نے کہا کہ بھارت بلوچستان میں مداخلت کرکے اپنے کرائے کے قاتلوں کے ذریعے بلوچستان کے عوام کی نسل کشی کررہا ہے اور بلوچستان کو توڑنے کی سازشوں میں مصروف عمل ہے جس کے مذموم عزائم بلوچستان کے غیور عوام ناکام بنا دیں گے انہوں نے کہا کہ بلوچستان کو پاکستان سے الگ کرنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں انہوں نے کہا کہ بلوچستان پاکستان کا دل ہے اور دل کو جسم سے الگ نہیں کیا جاسکتا ہے انہوں نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے جس کی آزادی تک بھارتی مظالم کے خلاف جنگ جاری رہے گی انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کو پاکستان میں مداخلت سے روکا جائے اور بلوچستان میں نہتے معصوم شہریوں کے قتل عام کرانے پر بھارت کو عالمی دہشت گرد قرار دیا جائے۔